گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے خلاف دائردرخواستوں پر محکمہ ایکسائز نے رپورٹ جمع کرا دی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے خلاف دائردرخواستوں پر محکمہ ایکسائز نے اپنی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشید نے درخواستوں پر سماعت کی جن میں کمپیوٹرائز نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹ ریٹرو ریفلیٹیو لائسنسگ نمبر پلیٹس پورے صوبے کے لیے جاری کی جائیں گی جس کے لیے باقاعدی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔ کنٹریکٹ منظور ہونے کے بعد 12 سے 16 ہفتے میں پلیٹس جاری ہو سکیں گی۔لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی پیپرا کو آئندہ جمعرات کے لئے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ جمع