سی ای اوپنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت درخواست، نوٹس جاری،جواب طلب

سی ای اوپنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت درخواست، نوٹس جاری،جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے سی ای او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عبدالغفور علی کی طرف سے دائراس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار کا کنٹریکٹ پر تقرر کیا گیا تھا تاہم محکمہ کی جانب سے تقرر کے بعد درخواست گزار کو کنٹریکٹ کے مطابق ماہانہ تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی، شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا،وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایگزیمینیشن کمشن کو بھجوا ئی تھی تاہم ابھی تک عدالتی حکم کے باوجود دادرسی نہیں کی جا رہی اور نہ ہی کنٹریکٹ کے مطابق تنخوا دی جا رہی ہے۔پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے سی ای او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -