انکم ٹیکس گو شوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 مارچ تک توسیع

انکم ٹیکس گو شوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 مارچ تک توسیع

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے مالی سال 2018-19 کے انکم ٹیکس گو شوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 مارچ تک توسیع کر دی، نوٹیفیکیشن جاری، اس سے قبل ان کم ٹیکس گو شوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آٖف ریونیو نے مالی سال 2018-19 کے انکم ٹیکس گو شوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ ان کم ٹیکس گو شوارے جمع کروانے کی تاریخ میں تو سیع کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل متعدد بار توسیع کے ساتھ آخری تاریخ 31 جنوری مقرر تھی جسے بڑھا کر 28 فروی کر دیا گیا تھا تا ہم اب 28 فروری کی آخری تاریخ سے بھی 15 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ا یف بی آر

مزید : صفحہ آخر