انڈیا کے 2 وکلاء گروپوں میں لڑائی، بم چل گئے، تین زخمی
لکھنو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کی ایک عدالت کے باہر ہونیوالے دھماکے میں 3 وکلا ء زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے پاس لکھنو کولیکٹریٹ میں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ دو وکلا گروپو ں کے درمیان جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ اس وکیل کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا جو کہ عدالت میں پیش ہوا تھا۔لکھنو بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری سنجیو لودھی کا کہناتھا بم دھماکے کا نشانہ وہ تھے کیونکہ انہوں نے کچھ جوڈیشل افسران کی شکا یت کی تھی۔ میرے دفتر کے باہر 10 لوگوں نے کروڈ بم پھینکے جس کی وجہ سے میں اور میرے 2 ساتھی وکلا زخمی ہوئے۔سنجیو لودھی نے بتایا کہ ان کی طرف تین بم پھینکے گئے تھے لیکن ان میں صرف ایک ہی پھٹ سکا جبکہ 2 بم ضائع ہوگئے۔ پولیس نے بم بنانے والے شخص کی شنا خت جیتو یادیو کے نام سے کی ہے۔خیال رہے گزشتہ ماہ وکلاء نے ریاست اتر پردیش میں ان کیخلاف ہونیوالے حملوں کے باعث عدالتی بائیکاٹ کیا تھا۔
انڈیا وکلاء