جسٹس فائز عیسیٰ اور شوکت عزیز کیس میں بہت مماثلت ہے، سپریم کورٹ

جسٹس فائز عیسیٰ اور شوکت عزیز کیس میں بہت مماثلت ہے، سپریم کورٹ

  



اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کیسپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر سماعت مارچ کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس اور اس اپیل میں بہت مماثلت ہے،مناسب ہوگا قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد اس کیس کو سنا جائے،شوکت عزیز صدیقی کے وکلا نے بھی کیس ملتوی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔عدالت نے معاملہ مارچ کے تیسرے ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ

مزید : صفحہ آخر