سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 75.69پوائنٹس کم، سونا 300روپے مہنگا، روپیہ مستحکم رہا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈ یکس 75.69 پوائنٹس کی کمی سے 40455.44پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ 52.05 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 17ار ب 49کروڑ51لاکھ وپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 9.48فی صدزائدرہا۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس40787پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس سے انڈیکس 40325پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے40400پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی غالب رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 75.69پوائنٹس کی کمی سے 40455.44پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس39.58پوائنٹس کی کمی سے18653.35پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 53.25پوائنٹس کی کمی سے28256.09 پو ا ئنٹس پر بند ہوا۔جمعرات کو19کروڑ74لاکھ36ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 300ورپے کے اضافے سے90650روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالرکے اضافے سے1573ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 90650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 257روپے کی کمی سے 77718روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔ مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرسمیت بیشتر کرنسیوں کی قدرمستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.38روپے سے گھٹ کر154.35روپے اور قیمت فروخت154.48روپے سے گھٹ کر154.45روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.20روپے اور قیمت فرو خت154.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید70پیسے کی کمی سے168روپے سے گھٹ کر167.30روپے اور قیمت فروخت169.50روپے سے گھٹ کر168.80روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید199.50روپے اورقیمت فروخت201روپے برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اور قیمت فروخت41.20روپے مستحکم رہی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت42.15روپے سے بڑھ کر42.20روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے سے بڑھ کر20.50روپے ہوگئی جبکہ قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی۔
روپیہ مستحکم / سونا مہنگا/ سٹاک ایکسچینج