پارلیمنٹ کے باہر ہلال احمر بلڈ ڈونیشن کیمپ،ڈپٹی سپیکر نے خون عطیہ کیا
اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہلال احمر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کیمپ کا دورہ کیا اور خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہلال احمر کے ادارے کو مزید فعال بنانے کی کوشش کررہے ہیں،ہم نے شارٹ میڈیم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے، بلڈ ڈونیشن کپسیٹی کو بڑھایا جائے گا۔ ابرار الحق نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ 192ممالک کے اندر کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں ہر سال سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں 38 ہزار لوگوں کی موت واقع ہو جاتی ہے، بیشتر اموات خون کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ تھیلیسیمیا اور کینسر کے بچوں کو فری بلڈ دیا جاتا ہے، نارووال میں کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ چیئرمین ہلال احمر پاکستان کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم نے ان سے کہا کہ سب سے پہلے منتخب نمائندوں سے اپنی مہم کا آغاز کریں، ہم نے کہا ہم خون کا عطیہ کریں گے، اپنے علاقوں میں بھی اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالیں گے۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ