مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف میں غلط فہمیاں دور ہوگئیں،کامل علی آغا

مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف میں غلط فہمیاں دور ہوگئیں،کامل علی آغا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف میں غلط فہمیاں دور ہوگئیں،مسلم لیگ(ق) کی قیادت اپنے وعدے پر قائم اوردوستی نبھاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین اور لاہور کی تنظیم نو کے بعد نو منتخب عہدیداروں کو نوٹیفکیشن دینے اور حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کامل علی آغا نے کہا کہ نئے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوتھ ونگ پارٹی کا فعال ونگ ہے آپ کی شمولیت سے یوتھ ونگ مزید فعال ہوگا اور جماعت اور ملک میں اس کی اہمیت بڑھے گی۔تقریب سے چودھری محمد سلیم بریار،صوبائی وزیر ماحولیات باؤ محمد رضوان، میاں عمران مسعود،چودھری ذوالفقار علی پپن،ملک فراز اعوان نے بھی خطاب کیا۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ آخر