گلو کارہ رابی پیرزداہ غیر قانونی جنگلی حیات رکھنے کے مقدمہ سے بری

    گلو کارہ رابی پیرزداہ غیر قانونی جنگلی حیات رکھنے کے مقدمہ سے بری

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے گلوکارہ رابی پیرزداہ کوغیرقانونی طور پرمگر مچھ سانپ اورجنگلی حیات رکھنے کے مقدمہ سے بری کردیا،فاضل جج نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کی بریت کی دائردرخواست پر مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے، عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ بری ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں،جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلانے کے لئے تیار ہوں،محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے غیر قانونی طور پرمگرمچھ اور سانپ رکھنے کے الزامات کے تحت رابی پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھاتھا، محکمہ وائلڈ لائف نے اداکارہ کی اڑدھا اورمگرمچھ کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پرشائع ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید : علاقائی