مخالفین ہمیشہ مجھے ہی ٹارگٹ کرتے ہیں جو فخر کی بات ہے، جہانگیر ترین

مخالفین ہمیشہ مجھے ہی ٹارگٹ کرتے ہیں جو فخر کی بات ہے، جہانگیر ترین

  



اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مخالفین ہمیشہ مجھے ہی ٹارگٹ کرتے ہیں یہ میرے لئے فخر کی بات ہے، گنے کی قیمت بڑھنے اور سیل ٹیکس لگنے کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی،ہم نے گنے کے کاشتکاروں کو بہتر قیمت دی ہے،ا سکا فائدہ کاشتکاروں کو ہورہا ہے، نئی کمیٹیاں بنانا وزیراعظم کی صوابدید ہے جو ذمہ داریاں دیں گے میں اس کیلئے حاضر ہوں، کمیٹی سے نکالے جانے کا مجھے کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کمیٹی میں جانے کی مجھے کوئی خواہش ہے، اب جن کے ذمے یہ کام لگایا گیا ہے وہی کریں،میرے ہوتے ہوئے ہی (ق) لیگ کے ساتھ معاملات 100فیصد حل ہوچکے تھے، بی این پی مینگل کے ساتھ بھی ایسے معاملات طے ہوئے جو تاریخ میں پہلے نہیں ہوئے تھے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جس وقت چینی کی قیمت 53روپے کلو تھی اس وقت گنے کی قیمت کم تھی،گنے کی قیمت مافیا کنٹرول نہ کرسکا تو چینی کی قیمت خاک کنٹرول کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمیشہ مجھے ہی ٹارگٹ کرتے ہیں یہ میرے لئے فخر کی بات ہے،وہ سمجھتے ہیں کہ اگر مجھے ہٹادیا گیا تو اپوزیشن کا فائدہ ہوگا۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ آخر