باغبانپورہ،دوگروپوں میں جھگڑا،ریڑھیاں جلا دیں

  باغبانپورہ،دوگروپوں میں جھگڑا،ریڑھیاں جلا دیں

  



لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں دکان کے سامنے ریڑھی کھڑی کرنے پرجھگڑا،تاجروں نے ریڑھیوں کو آگ لگاتے ہوئے سڑک بند کرکے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ میں مقامی دکاندار تاجروں کے متعدد بار ریڑھی بان پٹھانوں کو اپنی دکانوں کے آگے ریڑھیاں کھڑی کرنے سے منع کرنے کے باوجود نہ ماننے پر جھگڑا ہوگیا جس پر تاجروں نے طیش میں آکر ریڑھیوں کو آگ لگادی اور اس کے علاوہ سڑک بھی بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی اس واقع کی اطلاع ملتے ہی فوری پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لیے بات چیت کرتے ہوئے معاملہ کو احسن طریقے سے نمٹا دیا۔

مزید : علاقائی