گرین ٹاؤن،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 3بیٹیوں کے باپ کو ماردیا

گرین ٹاؤن،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 3بیٹیوں کے باپ کو ماردیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت یا دیرینہ دشمنی گرین ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے 40 سالہ شخص کوگلادباکرقتل کردیا۔پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے رہائشی 40 سالہ ضرار احمد کو 2 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر گلادباکرقتل کیا اور فرار ہو گئے اہلخانہ کے مطابق 2 ڈاکوؤں نے گھرمیں گھس کرلوٹ مارکی،لاکھوں کی نقدی،زیورات لے گئے اور مزاحمت پر گلہ دبا کر قتل کر دیا مقتول کی بیوہ سلمہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کیوقت اٹھی تو دیکھا ڈاکو شوہر کا گلا دبا رہے تھے میرے شورمچانے پردونوں ڈاکوبھاگ گئے پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے منتقل کر کے ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا۔،پولیس کے مطابق مقتول کے چہرے پر ناخن کے نشانات بھی ہیں مقتول 3 بیٹیوں کا باپ تھا۔

مزید : علاقائی