ٹریفک چالان فیس وصولی کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

ٹریفک چالان فیس وصولی کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس سے کی جانب سے شہریوں کے لیے چالان کی فیس آن لائن جمع کروانے کے لیے ای ایپ بنانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر چالان جمع کرانے کیلئے ای ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے چالان ہونے پر شہری موقع پر ہی آن لائن جرمانہ ادا کرسکے گا اور چالان جمع ہونے کے بعد موقع پر ہی انہیں کاغذات واپس کر دیئے جائیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی