پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر

  پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئیں۔ بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے، سنائپر مہارت اور انسداد دہشت گردی کے حربوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ جمعرات کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ا لبدر 4 کا نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر ہی میں انعقاد ہوا جس میں سلطنت بحرین کے نیشنل گارڈز اور پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈوز نے شرکت کی۔ دو ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے حربوں کا مظاہرہ کیا گیا مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں بحرینی جنرل عبدالرحمان راشد السعد جبکہ ایس ایس جی کے جی او سی میجر جنرل ممتاز حسین نے شرکت کی ہے مشترکہ فوجی مشقوں میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے اور سنائپر مہارت کا مظاہرہ بھی شامل ہے۔
فوجی مشقیں

مزید :

صفحہ آخر -