ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری: یاسمین راشد

ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری: یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ مقامی ہوٹل میں پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کی سالانہ رپورٹ 2018-19 کی لانچنگ تقریب میں وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمحمداجمل بھٹی، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن ڈاکٹرکرن خورشید، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردارالفرید اورہیلتھ پروفیشنلزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا جنرل پریکٹیشنرز صحت عامہ میں بنیادی کرداراداکرتے ہیں۔ کسی بھی ملک میں روزگارکے مواقع پیداکرناریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہماری حکومت نے گذشتہ صرف ایک سال کے دوران تین سوہیلتھ پرو فیشنلزکوبلاسودقرضہ دیکرہزاروں نوکریاں دی ہیں۔ آج سے ہیلتھ پروفیشنلزکوسات لاکھ روپے سے بڑھاکرپندرہ لاکھ روپے تک کا قرضہ دینے کی پرپوزل تیارکرلی ہے، پرائیویٹ پریکٹس میں معاوضے کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ ہیلتھ پروفیشنلزکوطب کی دنیامیں نئی راہیں دکھائی جارہی ہیں۔ نجی سیکٹرمیں ڈاکٹرزبہترین کام کررہے ہیں۔ ہیلتھ پروفیشنلز بلاسو دقرضے حاصل کرکے مزیدروزگارپیداکرسکتے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے قرضوں کی ریکوری اٹھانوے فیصدہے۔ بعدازاں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں بائیسویں سالانہ بین الاقوامی ہیماٹالوجی کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ڈاکٹرنثار، ڈاکٹرطاہرشمسی، جنرل(ر) صہیب، پروفیسرمحمود خورشید، پروفیسرمفتی، ڈاکٹرحئی ودیگرطبی ماہرین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بین الاقوامی ہیماٹالوجی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی بھی بیماری سے بچاؤکیلئے اس کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیداکرنابہت اہم ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ سکول نیوٹریشن سکریننگ پروگرام کے ذریعے پنجاب کے تمام سکولوں کے بچوں کی سکریننگ کی جائے گی۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایک عمدہ ریسرچ سنٹربنایاجارہاہے۔ ہیما ٹالوجی طبی دنیامیں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ صوبائی وزیر نے کانفرنس کے انعقادپرمنتظمین اور ہیماٹالوجی کی دنیامیں بہترین خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرزکو مبارکبا د د ی۔ د ر یں اثناء وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئیں۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشدنے نئے بننے والے گورنمنٹ پیرا میڈیکل ٹیچنگ سکول اور نرسنگ کالج کا بھی دورہ کیا۔ وزیرصحت پنجاب نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیرنے ایم ایس کو مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یا سمین راشدنے کہا ہسپتال کا اچانک دورہ کرنے کا مقصد مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔ہمیں ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔ڈاکٹرز کے شائستہ رویے سے مریضوں کی آدھی بیماری علاج سے پہلے ہی ختم ہوجاتی ہے۔ مریضوں کے لواحقین کو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ سے بھرپور تعاون کرناچاہیے۔صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -