میشا شفیع ہرجانہ کیس، سماعت 18 فروری تک ملتوی

  میشا شفیع ہرجانہ کیس، سماعت 18 فروری تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی درخواست منظور کرتے ہوئے میشا شفیع کی ہرجانہ کی درخواست پر کارروائی روک دی،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکارعلی ظفر کی جانب سے دائردرخواست پر فیصلہ سنایاہے، گلوکارعلی ظفرنے گلوکارہ میشاء شفیع کی ہرجانہ کیس کی کاروائی روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا،عدالت نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : علاقائی