اختیارات کا ناجائزاستعمال 4لیسکوافسربری

    اختیارات کا ناجائزاستعمال 4لیسکوافسربری

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے کے ریفرنس میں ایس ای لیسکو عزیزالرحمن،ایکسیئن احمد شہزاد،شفقت محمود اور نعیم احمد کو بری کر دیا،عدالت نے نیب کے نئے آرڈیننس کے تحت دی گئی درخواست پر وکلا ء دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کیاہے،نیب کی جانب سے ایس ای اور تین ایکسیئن کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیاتھا

جس میں استغاثہ ملزموں کے خلاف جرم ثابت نہیں کرسکا جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاچاروں ملزموں کو بری کرنے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی