کلوز پروٹیکشن کورس کا آغاز

کلوز پروٹیکشن کورس کا آغاز

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیرنگرانی وی آئی پیز اور وی وی آئی پیزکی بہترین سکیورٹی کیلئے''کلوز پروٹیکشن'' کورس کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میں جاری تین روزہ کورس میں ایلیٹ فورس کے 30 کمانڈوز شامل ہیں۔تربیت حاصل کرنے والے پولیس جوان پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس نے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اہم شخصیات و حساس مقامات کی سیکورٹی بارے لیکچر دیا۔جوانوں کوکورس کے دوران بریٹا پسٹل، ایم پی فائیو اور ایس ایم جی گن کے 20،20 راؤنڈ فائر کروائے جائیں گے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر کااس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے لاہور پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ ایلیٹ فورس کسی بھی طرح کے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے بہترین فورس ہے۔

مزید : علاقائی