جعلی اکاؤنٹس کیس، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو دس کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبدالغنی مجید کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی ہے۔ وہ اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے تاہم ہر پیشی پر عدالت پیش ہوں گے۔یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے سنایا۔
جعلی اکاؤنٹس کیس