ناقص لہنگا دینے پر دکاندار کے خلاف 2کروڑ ہرجانہ کا دعویٰ

  ناقص لہنگا دینے پر دکاندار کے خلاف 2کروڑ ہرجانہ کا دعویٰ

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں دلہن کا لہنگا ناقص کوالٹی کا تیا رکرنے پر لکی زری ہاؤس کے خلاف 2کروڑ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکردیاگیاہے،عدالت نے مذکورہ شاپ کے مالک سے 17فروری تک جواب طلب کرلیاہے۔اجمل حسین نے موقف اختیار کیا کہ اس نے لہنگا بنوانے کے لئے مذکورہ دکان مالک کو 80ہزاراداکئے،جب لہنگا بنایاگیا تو اس پرناقص کوالٹی کا میٹریل لگا یاگیا تھا جس پر دکاندار سے شکایت کی لیکن اس نے تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔

مزید : علاقائی