سٹی ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ 174ملزم گرفتار کئے

سٹی ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ 174ملزم گرفتار کئے

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث174ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث 06گینگز کے15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے05 موٹر سائیکلیں، 26موبائل فونز،02 چنگ چی رکشہ اور اسلحہ بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے24 پسٹلز،02 رائفلزاورمتعددگولیاں برآمدکی گئیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے20منشیات فروشوں کے قبضہ سے07کلو گرام سے زائد چرس اور145 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ قماربازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 12ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چوری،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب12اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 31 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، لاؤڈسپیکراورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر48ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی