ڈکیتی، چوری کی ورداتیں، شہری نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر سرفراز اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 7 لاکھ 55 ہزار روپے کی نقدی۔زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔گلشن اقبال کے علاقے میں 3 مسلح ڈاکو فیضان کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4 لاکھ روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے۔سمن آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو اصغر اور فیملی سے 2 لاکھ 10 ہزار کی نقدی و زیوارات۔ ڈیفنس بی کے علاقے سے نعیم اور فیملی سے 2 لاکھ 30 کی نقدی و زیوارات۔چوہنگ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر بشارت سے75 ہزار۔جنوبی چھاؤنی سے امین سے گن پوائنٹ پر 25 ہزار نقدی موبائل فون اور مصری شاہ سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ چور گلبرگ اور ساندہ سے گاڑیاں اور برکی۔اچھرہ اور بھاٹی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے