علی پور چٹھہ گرنے سے 3بہن بھائی جاں بحق، بیٹی سمیت والدین زخمی

  علی پور چٹھہ گرنے سے 3بہن بھائی جاں بحق، بیٹی سمیت والدین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)علی پور چٹھہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3معصوم بہن بھائی جاں بحق،والدین شدید زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے محلہ چراغ آباد میں محمد عرفان محنت کش ایک بوسیدہ مکان میں رہائش پذیر تھا گزشتہ رات دھماکے سے گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر 8سالہ بیٹی مسکان، 5سالہ بیٹا محمد بوٹا،3سالہ بیٹا علی شان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں کا والد عرفان علی،والدہ ارم بی بی،ایک بیٹی 11سالہ کرن شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اہل محلہ کی مدد سے لاشیں اور زخمی افراد کو پہلے سول ہسپتال علی پور چٹھہ بعد میں ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کردیا۔

چھت گر گئی

مزید :

صفحہ آخر -