وزیراعلیٰ پنجاب کا علی پور چٹھہ میں چھت گرنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

  وزیراعلیٰ پنجاب کا علی پور چٹھہ میں چھت گرنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے علی پور چٹھہ کے علاقے چراغ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اظہار افسوس

مزید :

صفحہ آخر -