دہشتگردی کو شکست دینے میں پولیس کااہم کردار ہے،بابر سعید
لاہور (کرائم رپورٹر) ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کو شکست دینے میں پنجاب پولیس کے افسران وجوانوں کا کلیدی کردار رہا ہے۔ فرض کی ادائیگی کے لئے جان قربان کر دینا پنجاب پولیس کی عظیم روایت ہے۔سانحہ مال روڈ کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پراپنے پیغام میں رائے بابر سعید نے کہا کہ تین سال قبل ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہدگوندل اور پولیس کے دیگربہادر جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کرکے پوری پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں اور اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بہادری اور جرات کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔
یومِ شہداء ِ مال روڈ پنجاب پولیس کے بہادر شہداء سے تجدید ِ عہد کا دن ہے کہ ہم ہر قسم کے نامساعد حالات میں وطن کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔