غازی آباد سے نوجوان لاپتہ،مقدمہ درج، تفتیش شروع

  غازی آباد سے نوجوان لاپتہ،مقدمہ درج، تفتیش شروع

  



لاہور (خبر نگار) غازی آباد کے علاقہ میں نوجوان لاپتہ ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ عثمان نگر غازی آباد کے رہائشی طارق پرویز کے مطابق بیٹا طیب بدھ کی شام کو گھر سے سیر کرنے کے لیے نکلا اورتاحال واپس نہیں آیا۔ شہری طارق کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے طیب کو اغواکرلیا گیا اور اسے مختلف ٹیلی فونزنمبروں سے پراسرار کالیں آرہی ہیں اورپولیس تاحال اس کے بیٹے کو اغوا یا گم ہونے کے بارے اصل حقائق نہیں جان سکی جبکہ اس حوالے سے انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد محمد اشرف کمبوہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نوجوان طیب کے ٹیلی فون ڈیٹا کی رپورٹ موصول ہونے پر کوئی بات سامنے آسکے گی۔ فی الحال نوجوان کے دوستوں اور گھر والوں سمیت عزیز و اقارب سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی