دھوکہ دہی اور جعل سازی کا ملزم سزا ہونے پرعدالت سے فرار

  دھوکہ دہی اور جعل سازی کا ملزم سزا ہونے پرعدالت سے فرار

  



لاہور(نامہ نگار)دھوکہ دہی اور جعل سازی کے کیس میں مجرم محمدشرجیل ڈیڑھ سال قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزاکاحکم سننے کے بعد فرارہوگیا،ایڈیشنل سیشن جج سرفراز احمد نے مجرم احمد شرجیل عدالتی فیصلہ سننے کے بعد فرارہونے پراس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، احمد شرجیل کے خلاف گڑھی شاہو میں جائیداد جعل سازی سے ہتھیانے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی