پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل کیس میں ملوث تین ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 فروری تک توسیع کر تے ہوئے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کیَ

،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور سمیت شریک ملزم عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزموں کی حاضری مکمل کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی