خواتین ٹین پن باؤلنگ کے نمائشی مقابلے 8مارچ کو منعقد ہونگے

خواتین ٹین پن باؤلنگ کے نمائشی مقابلے 8مارچ کو منعقد ہونگے

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ویمن ڈے کے موقع پر خواتین ٹین پن باؤلنگ کے نمائشی مقابلے 8مارچ کو لیژر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، مقابلوں کے اختتام پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مہمان مہمان خصوصی ہونگی۔

، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں ان مقابلوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی خواتین شرکت کریں گی۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی