اعصام الحق نیو یارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوار ٹر فائنل میں پہنچ گئے

  اعصام الحق نیو یارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوار ٹر فائنل میں پہنچ گئے

  



نیویارک (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ابتدائی میچ میں برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا مقابلہ جان اسنر اور ٹومی پال پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف جان اسنر اور ٹومی پال پر مشتمل امریکی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6(7-3)سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی