سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا اپنا برانڈ لانچ کرنیکا اعلان

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا اپنا برانڈ لانچ کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنا برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا، پہلے مرحلے میں اسے آن لائن لانچ کیا جائے گا جس کے بعد ریٹیل میں بھی فروخت شروع کی جائے گی۔ سپورٹس، ملبوسات، جوتوں اور دیگر اشیاء کے برانڈ کو شعیب اختر ڈاٹ کام پر لانچ کیا جائے گا۔ ای کامرس میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے والے سنی علی اور شعیب اختر مشترکہ طور پر اس پراجیکٹ کو کریں گے۔ شعیب اختر نے کہا کہ جو بھی ہمارا برانڈ پہنے گا اس کی شخصیت کے ساتھ ساتھ اس کے رویے میں بھی تبدیلی آئے گی۔

، ہمارا برانڈ پہننے والے سچ بولے گااور دلیری سے بات کرے گا۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ جو نوجوان ہمارے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں انہیں بھی دعوت ہے کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں ہم انہیں پوری سپورٹ کریں گے۔