ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹور میچ 17فرور ی کو کھیلا جائیگا

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹور میچ 17فرور ی کو کھیلا جائیگا

  



جمیکا (این این آئی)ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹور میچ 17فرور کو کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل پہلا ٹور میچ 17 فروری جبکہ دوسرا ٹور میچ 20 فروری کو کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 26 فروری کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی