اوپو۔پاکستان سپر لیگ کرکٹ2020کا فخریہ پارٹنر
لاہور(پ ر)موبائل ٹیکنالوجی لیڈر اور کیمرہ ایکسپورٹ اوپو پاکستان سپر لیگ2020کیلئے آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر بننے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتا ہے۔پاکستان کے نمبر ون اسمارٹ فون برانڈ کے پاس اس اشتراک کے تحت اپنے صارفین کیلئے بے شمار سحر انگیز پیشکشیں موجود ہیں جس کا اعلان ٹورنامنٹ کے آغاز پر کیا جائیگا۔اوپو ہمیشہ سے ایسے ٹچ پوائنٹس کا حصہ رہی ہے جو پاکستان اور دنیا بھر میں تفریح کے ساتھ حاضرین کے نعروں سے گونجتے رہے ہیں۔کمپنی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019کی گلوبل پارٹنر تھی اور پی ایس ایل2020کیلئے پارٹنر شپ کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر سنگ میل طے کیا گیا ہے۔پاکستان میں کرکٹ کی اہمیت سے متعلق بتاتے ہوئے اوپو پاکستان کے سی ای او George Longنے کہا کہ ”ہم پی ایس ایل 2020کیلئے پارٹنر بننے پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں۔بطور برانڈ ہم نوجوانوں کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہر اس چیز کو فروغ دیا جائے جس میں نوجوان راغب ہوں اور دلچسپی رکھتے ہوں۔ہمارا مسلسل عزم ہے کہ ایسے پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک رہا جائے جو ہمیں ہمارے صارفین کے ساتھ رابطے میں رکھ سکیں اور پی ایس ایل اس کی بہترین مثال ہے۔
کیونکہ ہم بہ حیثیت قوم اس کھیل کے بارے میں انتہائی پرجوش ہیں۔
ہ پی ایس ایل سیزن اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کیلئے بہت ساری تفریح او ردلچسپ سرگرمیوں سے بھرپور ہوگا کیونکہ اوپو کرکٹ اور ڈیجیٹلائزیشن کو ایک مکمل نئی سطح پر لے جانے کیلئے تیار ہے۔پاکستان سپر لیگ2020کا با ضابطہ آغاز20فروری سے ہورہا ہے جہاں ملک کے مختلف شہروں میں اس کے میچز کھیلے جائینگے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔