ایم سی سی کرکٹ کلب تاریخی، بنیاد1787 ء میں رکھی گئی

  ایم سی سی کرکٹ کلب تاریخی، بنیاد1787 ء میں رکھی گئی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایم سی سی کرکٹ کلب ایک تاریخی اعتبار سے صدیوں پرانا کلب ہے جس کی بنیاد 1787 ء میلبرن میں ڈالی گئی تھی اور بعد ازاں اسے لارڈز میں منتقل کر دیا گیا تھا۔اس کلب کو تاریخی اہمیت یوں بھی حاصل ہے کہ یہ دنیائے کرکٹ کا سب سے پہلا کرکٹ کلب ہے اور یہاں دنیا بھر میں جانے پہچانے مایہ ناز کھلاڑی بطور پلیئر آگے آئے۔اس کرکٹ کلب سے منسلک کھلاڑی دنیا بھر میں فخریہ انداز میں یہ بتانا پسند کرتے ہیں کہ وہ ایم سی سی کے تربیت یافتہ کھلاڑی ہیں جس کی بدولت انہیں ایک خاص مقام اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ تین صدی پرانے اس کلب کو دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی