آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف21 فروری کو میچ کھیلے گی

  آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف21 فروری کو میچ کھیلے گی

  



جوہانسبرگ(این این آئی) آسٹریلوی ٹیم 21 فروری کو پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ سے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دورے کا آغاز کریگی جو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 فروری کو کیپ ٹاؤن میں شیڈول ہے۔ اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 فروری کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 4 مارچ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 7 مارچ کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی