اسلام آباد مردوں کی نیٹ بال ٹیم کاچناؤ شروع

    اسلام آباد مردوں کی نیٹ بال ٹیم کاچناؤ شروع

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مردوں کی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز اتوار کو سہ پہر تین بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو نگے، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ نے بتایاکہ ٹرائلز میں اسلام آباد کے کھلاڑیوں شرکت کریں گے اور کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلہ میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیم کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور 20 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کے لئے چناؤ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم قومی نیٹ بال چمپئن شپ میں حصہ لے گی اور چمپئن شپ 27 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

، جس میں ملک بھر سے سولہ ٹیموں کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی