ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ ناصر ڈار نے جیت لی

  ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ ناصر ڈار نے جیت لی

  



پشاور(این این آئی)گونگے بہرے کھلاڑیوں کیلئے ٹین پن باؤلنگ چمپئن کا انعقاد کیا گیا جس میں ناصر ڈار نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ دوسری پوزیشن پشاور کے رضا اللہ اور تیسری پوزیشن سہیل بٹ نے حاصل کی، جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات سمیت میڈل بھی تقسیم کئے گئے، گونگے بہرے کھلاڑیوں کیلئے ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

چمپئن شپ میں ناصر ڈار نے بہترین کھیل پیش کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی اور چمپئن شپ اپنے نام کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب پشاور کے رضا اللہ اور سہیل بٹ نے لی، چمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ ان خصوصی کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس فنڈز مقرر کیا جائے تاکہ اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی