بڑے گیم کابڑاکھلاڑی،موبائل برانڈ ٹیکنوکانیاچیلنج

    بڑے گیم کابڑاکھلاڑی،موبائل برانڈ ٹیکنوکانیاچیلنج

  



لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنوموبائل کی جانب سے ایک اور شاندار کیمپین کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر خاصی مقبولیت کے بعد " بڑے گیم کا بڑا کھلاڑی " کیمپین اب آف لائن صارفین کے لئے بھی متعارف کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے،اور کرکٹ کے سب سے بڑے میدان پی ایس ایل کے سجنے سے پہلے ٹیکنو موبائل ملک کے 3 بڑے شہروں لاہور، کراچی، اور اسلام آباد میں " بڑے گیم کا بڑا کھلاڑی " چیلنج کا آغاز کر نے جا رہا ہے۔ اس چیلنج کا انعقاد 3 یونیورسٹیوں میں کیا جائے گا۔ مذید معلومات کے لئے یونیورسٹی میں لگے ٹیکنو ٹی سپورٹ کو وزٹ کریں۔ اورحصہ لینے کے لئے رجسٹر کریں۔ یاد رہے کہ محض رجسٹر صارفین ہی اس چیلنج میں حصہ لے سکتے ہیں۔اور جیت سکتے ہیں ٹیکنو کی جانب سے شاندار انعامات اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی