اینڈرس سیپی نیویارک اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
نیویارک (اے پی پی) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اینڈرس سیپی اور فرانسیسی ٹینس سٹار یوگو ہمبرٹ اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے جبکہ کینیڈین سیکنڈ سیڈڈ میلوس راؤنک دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میچز میں اٹلی کے اینڈرس سیپی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی سٹیو جانسن کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4) اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جنوبی کورین کھلاڑی وان سون وو نے کینیڈین سیکنڈ سیڈڈ میلوس راؤنک کو 7-6(7-4)،6-7(4-7) اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔