تھائی لینڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، وانگ کیانگ نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
بنکاک (اے پی پی) چین کی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی تھرڈ سیڈڈ وانگ کیانگ فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے بنکاک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ روس میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی وانگ کیانگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاؤلش حریف کھلاڑی کٹارزینا کاوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
جہاں انکا آج جمعہ کو سوئس حریف کھلاڑی لیونی کنگ سے مقابلہ ہوگا