پہلا مجید میموریل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

  پہلا مجید میموریل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

  



لاہور (سپوررٹس رپورٹر) پہلے محمد مجید میموریل انٹر کلب دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں انجینئرنگ یونیورسٹی گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا سوامی نگر سپورٹس اور مغلپورہ وائٹس کے مابین دوروزہ کرکٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ سوامی نگر سپورٹس نے نامکمل اننگز شروع کی اور 69 اوورز میں 229 رنز سات وکٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئرڈ کر دی۔ محمد سلیم نے شاندار سنچری بنائی۔ انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 145 بال کھیل کر 117رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہ زیب عمران نے 49 رنز بنائے۔ مغلپورہ وائٹس کے محمد اشتیاق نے 88 رنز کے عوض پانچ وکٹ حاصل کئے۔ سوامی نگر سپورٹس نے 10رنز کی لیڈ حاصل کرلی۔ مغلپورہ وائٹس نے دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے پر 70 اوور میں 196 رنز بنائے۔ انکے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ عمیر دانیال نے 31، محمد وحید نے 26 رنز بنائے۔ قوسین عباس نے شاندار سنچری بنائی۔ انہوں نے 190 بال کھیل کر 108 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ فواد احمد نے 38 رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے کہ میچ ڈرا ہوگیا۔ مگر سوامی نگر سپورٹس کو لیڈ لینے کی وجہ سے وہ فاتح قرار پائی۔ سوامی نگر سپورٹس نے اس میچ میں 15 پوائنٹ جبکہ مغلپورہ وائٹس نے سات پوائنٹ حاصل کئے۔ میچ کے اختتام پر ڈائریکٹر سپورٹس UET محمد تنویر نے محمد سلیم کو شاندار سنچری پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی