3سال کے دوران پیک امتحانات میں بے قاعدگیاں انکوائری کمیٹی تشکیل 7روز میں رپورٹ طلب

3سال کے دوران پیک امتحانات میں بے قاعدگیاں انکوائری کمیٹی تشکیل 7روز میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)ضلع وہاڑی میں (پیک)کے زیر اہتمام پچھلے 3سال کے دوران 5ویں اور 8ویں کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا سکینڈل سامنے آگیاسی ای او ایجو کیشن نے ایگزمنیشن سیل کا سربراہ تبدیل کر کے انکوائری کمیٹی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

تشکیل دے دی تفصیل کے مطابق سی ای او ایجوکیشن حافظ قاسم نے اپنے مراسلہ نمبر 779۔11۔02۔20کے تحت ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالہ کے پرنسپل محمد رمضان کی سربراہی میں پرنسپل جی ایچ ایس ایس کرمپور،چوہدری ارشد، سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ایچ ایس ایس لڈن چوہدری عبدالمتین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جوکہ پیک کے زیر اہتمام پچھلے تین سال کے دوران جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں کا جائزہ لیکر 7روز میں اپنی رپورٹ تیار کر کے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی یہ کمیٹی امتحانات میں سوالیہ پیپرز قبل از وقت کھولنے من پسند سپروائزری اور مارکنگ سٹاف کی تعیناتی سمیت طلبہ و طالبات کو پوزیشوں میں بے قاعدگیوں کے امور کا بھی جائزہ لے گی واضح رہے کہ ذرائع نے سی ای او ایجوکیشن کو آگاہ کیاتھا کہ پچھلے 3سالوں میں ایگزامینشن سیل کے انچارج عبدالسلام و دیگر عملے نے بعض پرائیویٹ سکولز مالکان کے ساتھ ملی بھگت کر کے سوالیہ پیپرز قبل از وقت کھولنے، امتحانی سنٹرز کا سپروائزری سٹاف اور پیپر مارکنگ سٹاف مرضی کا تعینات کرنے اور طلباء و طالبات کی پوزیشنوں میں بے قاعدگیوں کے ارتکاب مین ملوثرہے ہیں اس شکایات پر عبدالسلام کو اپنے عہدے سے ہٹا کر اپنے اصل عہدے پر تعینات کر دیاگیا ہے اور ان کی جگہ ایلیمنٹری مڈل سکول 10ڈبلیو بی کے ٹیچر رمضان گجر کو امتحانی سیل کا سربراہ لگا دیا گیاہے اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن حافظ قاسم نے بتایا ہے کہ 3سالہ امتحانات کا جائزہ لینا ایک معمول کی کاروائی ہے اور آئی ٹی کے بارے میں آگاہی نہ رکھنے کی وجہ سے عبدالسلام کو ہٹایا گیا ہے تاہم سیاسی و سماجی حلقوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سارے امتحانی عمل کو مشکوک قراردیتے ہوئے پیشہ وارانہ انکوائری کے ذریعے اتنے بڑے سکینڈل کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے یاد رہے کہ الزام علیہ عبدالسلام تبدیل ہونے کے باوجود پیک کے امتحانی سیل آفس میں رات کے وقت ریکارڈ میں ردو بدل کرتا ہواپایا گیا جس کی مختلف لوگوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
پیک امتحان