چولستان جیپ ریلی‘ کوالیفائنگ راؤنڈ نادر مگسی کے نام
ملتان (نیوز رپورٹر) 15 ویں چولستان جیپ ریلی 2020ء کے کوالیفائنگ راونڈمیں میر نادر مگسی نے میدان مارتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کے مطابق کوالیفائنگ راونڈ میں 113 گاڑیوں نے حصہ(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
لیاجس میں نادرمگسی کی گاڑی نمبر116نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 48.39 سیکنڈ میں طے کیا۔دوسری نمبر پرآصف فضل چودہری کی گاڑی نمبر 123 رہی جس نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 48.97 سیکنڈ میں طے کیا۔جبکہ تیسری پوزیشن مشہور ریسرصاحب زادہ سلطان نے حاصل کی۔انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 50.08 سیکنڈ میں طے کیا۔چوتھے نمبر پر زین محمود رہے انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور 52.46 سیکنڈمیں طیکیا۔موٹر ریسرجعفر مگسیّ نے فاصلہ ایک منٹ 52.59 سیکنڈ میں طے کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح سٹاک کیٹگری میں ظفر خان مگسی ّ نے ایک منٹ 58.22 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے پہلی،سرفراز دھانجی نے ایک منٹ 59.56 سیکنڈ میں طے کر کے دوسری اور امیر مگسیّ نے یہ فاصلہ ایک منٹ 59.80 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔دریں اثناء گزشتہ روز ہونے والے کوالیفائنگ راو?نڈکے موقع پرعوام خصوصاََ نوجوانوں کا غیر متوقع طور پر غیرمعمولی رش رہا جواپنی اپنی گاڑیوں پرقلعہ دراوڑ اور اس کے گرد و نواح میں پہنچے ہوئے تھے۔چولستان جیپ ریلی کے انعقاد کی وجہ سے علاقے میں نا صرف جوش و خروش پایاجاتاہے بلکہ ریلی کے سٹار ٹنگ پوائنٹ اور انٹری پوائنٹ پر کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز بھی سج گئے ہیں۔
نادر مگسی