کرونا وائرس کا شبہ‘ نشتر میں ایک اور مریض داخل

  کرونا وائرس کا شبہ‘ نشتر میں ایک اور مریض داخل

  



ملتان (وقا ئع نگار) کورونا وائرس کے خطرات برقرار۔نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس کے شبہ میں ایک اور مریض داخل بن ہوا ہے۔جس کے بعد زیرعلاج مریضوں کی مجموعی تعداد سات تک پہنچ گئی ہے۔نئے داخل ہونے والے مریض 30 سالہ محمود نواز کا تعلق بی سی (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

چوک ملتان سے ہے۔جو نو فروری کو ہی ہانگ کانگ سے واپس وطن پہنچا تھا۔مریض کو تین دن سے سانس لینے میں رکاوٹ۔بخار۔فلو اور کھانسی ہونے کی شکایت ہے۔نشتر ہسپتال انتظامیہ نے مذکورہ مریض کو ائسولیشن وارڈ میں داخل کرکے خون کے نمونے برائے تجزیہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھیجوا دیئے ہیں۔جس کا رزلٹ آنا باقی ہیں۔اس کے علاؤہ نشتر ہسپتال کے ائی سی یو میں پہلے سے زیر علاج تمام مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے۔واضح رہیاس وقت نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس کے شبہ میں محمود نواز۔ عابد۔مسعود۔ عدنان ڈاکٹر گل بدین، عامر، ثنااللہ نامی مریض زیر علاج ہیں

کرونا

مزید : ملتان صفحہ آخر