پیف ادائیگیاں روک لیں‘30لاکھ طلبا وطالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

  پیف ادائیگیاں روک لیں‘30لاکھ طلبا وطالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 12ہزار پیف پارٹنر سکولز کی ادائیگیاں روک لیں۔30لاکھ طلباوطالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے صوبے بھر کے پیف پارٹنر سکولز کو 2ماہ سے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

طلباوطالبات کی فیسوں کی مد میں ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس کے باعث مذکورہ سکولز مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں اور ان میں زیر تعلیم 30لاکھ بچوں کا مستقبل مخدوش ہو گیا ہے۔تقریباسوا ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ پیف پارٹنر سکولز کے مالکان کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے ادائیگیاں نہ ہونے نہ ہونے کے باعث معلمات و سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں کی جا سکی ہیں جس کے باعث معلمات و سٹاف ملازمت چھوڑ کر جا رہا ہے۔ صورتحال گھمبیر ہو چکی ہے۔ صورتحال یونہی رہی تو پیف پارٹنر سکولز بند ہو جائیں گے اور ان میں زیر تعلیم 30لاکھ طلباوطالبات متاثر ہوں گے۔اس بارے میں رابطہ کرنے پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حکام نے بتایا کہ فائل لاہور آفس میں ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ٹیبل پر ہے جن کے دستخط کا انتظار ہے جس کے بعد تمام پیف پارٹنر سکولز کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

داؤ پر

مزید : ملتان صفحہ آخر