مطالبات کے حق میں لیبر یونین ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  مطالبات کے حق میں لیبر یونین ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  



بہاولپور (نامہ نگار) ریلوے لیبر یونین ملتان ڈویڑن ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھر سے ریلوے ملازمین حقوق کیلئے نکلیں گے تفصیل (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

کے مطابق بہاولپور سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن پر ریلوے لیبر یونین نے احتجاجی مظاہرہ کیا یونین صدر ملتان ڈویڑن سید مبشر حسین شاہ اور دیگر ملازمین نے کہاکہ ٹی ایل اے اور پرائم منسٹر پیکیج ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے اور سکیل 1 تا 16 تک کے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل الاوْنس، بنیادی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے مزہد انکا کہنا تھا گینگ مینوں کو ہارڈ ورکنگ الاوْنس بھی دیے جائیں تاکہ کم آمدنی والے ملازمین اپنا گزارا بہتر طریقے سے کر سکیں انہوں نے وزیراعظم عمران سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات 19 کو تسلیم نہ کیے گئے تو 20 فروری کو ملک گیر احتجاج کیے جائیں گے۔

لیبر یونین

مزید : ملتان صفحہ آخر