4سالہ بچی سے بداخلاقی‘ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید

  4سالہ بچی سے بداخلاقی‘ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر)ماڈل کورٹ برائے صنفی تشدد کے جج حسن احمد نے چار سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔پراسیکیوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر چوہدری ضیاء الرحمن نے کیس کی پیروی اور دلائل پیش کیے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے مطابق ملزم امتیاز کے خلاف 11 جولائی 2017 کو ملتان کے رہائشی محمد بلال نے مقدمہ نمبر 168/18 درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ وہ پانی کے وارے کی وجہ سے گھر کے قریب کھیتوں میں پانی لگانے گیا ہوا تھا کہ اس دوران اس کی والدہ نیامت بی بی نے آکر اسے بتایا کہ اس کی بھتیجی (ط) کو ملزم امتیاز گھر سے اٹھا کر لے گیا اور قریب کے کھیتوں میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اب گھر چھوڑ گیا ہے۔ جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم سماعت کے دوران فاضل جج نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو قصور وار جانتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عمر قید

مزید : ملتان صفحہ آخر