چولستان جیپ ریلی کے موقع پر میوزیکل فیسٹیول کا انعقاد‘ گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا
بہاول پور(بیورورپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر)15ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر چولستان میوزیکل فیسٹیول (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)
کی تقریب بہاول کلب بہاول پور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام ڈویڑنل و ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور بہاول پور آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ ڈیزرٹ ریلی کی پندرہ سالہ تاریخ میں اس فنکشن کو منفرد مقام حاصل ہے کہ اس میں مقامی فوک میوزک کے نمائندہ اور قومی اور عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری، ڈپٹی کمشنر شوذب سعید، ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ رانا سلیم احمد خاں، ڈویڑنل و ضلعی افسران، معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات جن میں سابق صوبائی وزیر خورشید زمان قریشی، ملک حبیب اللہ بھٹہ، تحسین نواز گردیزی، سابق پرنسپل کیو ایم سی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، معروف دانشور ظہور احمد دھریجہ، پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ خاں ناصر، پروفیسر نواز کاوش، معروف شاعر جہانگیر مخلص، پروگرام آفیسر ذکاء اللہ،مارکیٹنگ آفیسر مہ جبیں طاہر، صدر ویمن چیمبر آف کامرس شیریں ارشد اور ان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جاوید اقبال چوہدری، سیاسی و سماجی کارکن اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی چولستان میوزیکل فیسٹیول میں معروف فوک سنگر جمیل پروانہ، استاد رمضان حسین، شیریں کنول، چولستانی گلوکاروں آڈو بھگت، مائی دادلی، کرشن لعل بھیل اور نوجوان گلوکاروں اورنگزیب اور ماہم نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چولستان میوزیکل فیسٹیول کے موقع پر معروف الغوزہ نواز حاجی غلام فرید کنیرہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں روایتی جھومر پیش کیا گیا جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب بہاول پور کے عہدیداران کو ڈپٹی کمشنر شوذب سعید نے شیلڈز دیں جن میں صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر، فضل حمید،زاہد علی خاں، محمود ظہیر،ریاض احمد بلوچ، قاسم بھٹی،محمد اطہر لاشاری، ندیم عباس، سعید احمد، عمران بھنڈر، اکرم ناصر، سلیم چوہدری،احمد علی بلوچ، محمد انور گریوال،سید عمران علی رضوی، اطہر فاروق اعوان، محمد امجد اعوان، ڈاکٹر امین باسط، مشتاق بھٹی، بقاء المحسن، نذر عباس گھلوں، وجاہت بشیر، سید عدنان علی، آصف کبیر، خالد سردار شامل ہیں۔چولستان میوزیکل فیسٹیول کے موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویڑن نے صدر ویمن چیمبر آف کامرس کو اتھنا ایوارڈ(Athena Award)حاصل کرنے پر انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ معروف شاعر جہانگیر مخلص نے کمشنر بہاول پور کو چولستان کاتصویری فن پارہ پیش کیا۔تقریب میں معروف دانشور ظہور دھریجہ نے شرکاء تقریب میں اجرک کا تحفہ پیش کیا۔جبکہ کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں ڈیراور فورٹ کے مقام پر ٹریڈ فیئر کا افتتاح کیا۔ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے صوبہ بھر کے چیمبرز آف کامرس کے صنعتی زونز نے ٹریڈ فیئر میں اسٹالز لگائے ہیں جہاں مقامی ہنرمندوں کے فن پارے اور صنعتی اشیاء نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری نے کہا کہ ٹریڈ فیئر کی بدولت مقامی صنعتوں اور ہنرمندوں کو پذیرائی ملے گی اور مختلف چیمبرز آف کامرس کے صنعتی زونز کے باہمی اشتراک سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور فیاض احمد دیو، ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوزب سعید،صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید اقبال چوہدری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور صہیب اشرف، صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبال چوہدری، ایم ڈی سٹیٹ بینک اشرف خان سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔دریں اثنا 15ویں چولستان جیپ ریلی کے موقع پر چولستان میوزیکل فیسٹیول 14فروری کو رات 8بجے دل وش اسٹیڈیم قلعہ ڈیراور کے مقام پر منعقد ہو گا۔میوزیکل فیسٹیول کی پہلی تقریب گذشتہ شب بہاول کلب میں منعقد کی گئی جبکہ دوسری تقریب دل وش اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ چولستانی میوزیکل فیسٹیول کا انعقادکمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے تاکہ اس خطے کی ثقافت کو اجاگر کیا