عدم پیشی پر پولیس افسران واہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری‘ ڈی پی او کو گرفتاری کا حکم

  عدم پیشی پر پولیس افسران واہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری‘ ڈی پی او کو ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس افسران کی عدم حاضری‘ ایڈیشنل سیشن جج نے متعدد(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

افسران اوراہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ڈی پی او کوملزمان کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم جاری کردیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حافظ عبدالحمید نے تھانہ مسافرخانہ کے مقدمہ نمبر405/19 بجرم9/C کے مقدمہ میں عدالت میں عدم حاضری پراے ایس آئی ندیم عمران اے ایس آئی احمدشاہ اے ایس آئی عطامحمد ہیڈکانسٹیبل محمداکرم تھانہ محررمحمدصدیق کوگرفتار کرکے15 فروری کوعدالت میں پیش کرنے کاایس ایچ اوتھانہ مسافرخانہ کوحکم صادرکیامقدمہ نمبر381/19 تھانہ مسافرخانہ بجرم9/C میں اے ایس آئی عطامحمداے ایس آئی پرویز احمداے ایس آئی ندیم عمران تھانہ محررمحمدصدیق کانسٹیبل محمدعدنان محمدعاصم اورعبدالمجید کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی پی اوکوحکم جاری کیاہے کہ ملزمان کوگرفتار کرکے15 فروری کوعدالت پیش کیاجائے۔ تھانہ صدر بہاولپورمقدمہ نمبر 478/19 بجرم9/C میں اے ایس آئی گل زریں اے ایس آئی محمدسہیل سب انسپکٹر رفیق طاہر ہیڈکانسٹیبل سجاد کانسٹیبل محمدشفیق ہیڈکانسٹیبل عبدالمجید کے عدم حاضری کی صورت میں بلاضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے ڈی پی او کوملزمان کی گرفتاری کے بعد15 فروری کوپیش کرنے کاحکم جاری کیاہے تھانہ بغدادالجدید میں درج مقدمہ670/19 بجرم9/C میں سب انسپکٹرمحمدشبیر سب انسپکٹر ثنااللہ سب انسپکٹرعبدالرؤف سب انسپکٹرمحمدنصرت اے ایس آئی محمدعباس ہیڈکانسٹیبل محمدنواز کانسٹیبل ندیم اعظم کے وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے17 فروری کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کاحکم جاری کیاہے۔ واضح رہے کہ بہاولپورکے مختلف تھانوں میں موجود پولیس افسران منشیات فروشوں کوگرفتار کرنے کے بعد اپنے ذاتی مفادات حاصل کرکے عدالتوں میں ثبوت پیش نہ کرتے ہیں جس کے بعدملزمان بآسانی رہاہوجاتے ہیں۔

وارنٹ جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر