پولیس کی کارروائی‘ 3گھنٹے میں مغویہ بازیاب ‘ اغوا کار خاتون کو گرفتار کرلیا‘ کارروائی شروع
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)جام پور شہر کے گھائیاں والا چوک سے شہری نعمان قریشی کی تین سالہ نبیہیہ نور کو برقع پوش خاتون (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)
نے اغواء کرلیا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سٹی پولیس نے تین گھنٹے کے کم وقت میں مغوی بچی کوبازیاب کرالیا،ملزمہ خاتون گرفتار مزید تفتیش جاری، بازیاب بچی ورثاء کے حوالے کردی گئی، ورثاء خوشی سے نہال ہو گئے،ایس ڈی پی او جام پور چوہدری محمدطارق اور ایس ایچ اوسٹی محمد اختر ہجبا نی کو پھولوں کے ہار پہنائے تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز شہری نعمان قریشی کی تین سالہ بیٹی نبیہیہ نور کو برقع پوش خاتون اغواء کرکے لے گئی، ورثاء نے سٹی پولیس کواطلاع کی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور ناکہ بندی کے ذریعہ ریسٹ ہاؤس جام پور کے قریب ملزمہ خاتون وزیر بی بی زوجہ قیصر عباس سے مغوی بچی بازیاب کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے دوسری جانب پولیس کی جانب سے کم وقت میں کار کردگی دکھا کر مغوی بچی کی بازیابی پر ورثاء اوراہل علاقہ نے ایس ڈی پی او جام پور چوہدری محمدطارق اور ایس ایچ اوسٹی جام پور محمد اختر ہجبا نی کو پھو لوں کے ہار پہنائے۔
بازیاب